language access

NYC کے محکمہ صحت کی خدمات

NYC کا محکمہ صحت تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے نیویارک کے باشندوں کی صحت کی حفاظت اور فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔ آپ کی مالی یا ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر، ہم کم قیمت سے لے کر بغیر کسی قیمت کے متعدد زبانوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ہماری ویب سائٹ پر زیادہ تر مواد انگریزی میں ہے، لیکن آپ کو اپنی زبان میں خدمات کا حق حاصل ہے۔ یہ صفحہ ہماری بنیادی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اپنی زبان میں ان خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

ہماری ترجمانی کی خدمات یا ترجمے کے بارے میں اگر آپ کے سوالات یا خدشات ہیں تو، محکمہ صحت کے لینگوئج ایکسیس مینیجر کو languageaccess@health.nyc.gov پر ای میل کریں۔

Google ترجمہ

ہماری ویب سائٹ کو پڑھنے کے لیے Google ترجمہ کا استعمال کرنے کے لیے، کسی بھی صفحہ کے اوپری دائیں کونے میں ترجمہ پر کلک کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔

Google ترجمہ ایک خودکار عمل ہے جو ہمیشہ درست ترجمہ فراہم نہیں کرتا ہے۔

سٹی کی سہولیات میں ترجمہ کی خدمات

محکمہ صحت یا سٹی کی کسی دوسری ایجنسی کا دورہ کرتے وقت، عملہ کے رکن کو I Speak کارڈ (PDF) دکھائیں اور وہ آپ کے لیے ترجمان تلاش کریں گے۔ NYC کے تمام دفاتر اور کلینکوں میں زبان کی خدمات مفت ہیں۔

سند پیدائش اور سند اموات اور ویکسین کے ریکارڈز

محکمہ صحت سند پیدائش اور سند اموات جاری کرتا ہے اور ان میں درکار تبدیلیاں کرتا ہے۔ محکمہ صحت کی پورے شہر میں امیونائزیشن رجسٹری حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈز بھی جاری کرتی ہے۔

سند پیدائش

نیویارک میں پیدا ہونے والے تمام لوگوں کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے سند پیدائش جاری کی جاتی ہیں۔ آپ نیویارک سٹی کی سند پیدائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اگر:

  • آپ نیویارک سٹی میں پیدا ہوئے تھے
  • آپ سند پیدائش پر درج شدہ ہیں (بطور ماں/باپ یا رجسٹری کرانے والا/شیر خوار)
  • آپ کی عمر 18 یا اس سے زیادہ ہے

‏پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیں (PDF)

مزید معلومات (انگریزی میں): سند پیدائش

سند اموات

محکمہ صحت ان تمام لوگوں کے لیے سند اموات جاری کرتا ہے جن کا نیویارک سٹی میں انتقال ہوتا ہے۔ محکمہ صحت سند اموات کو درست کرنے کی درخواستوں کو پورا بھی کرتا ہے۔ سند اموات کا آرڈر کرنے کی درخواستوں پر کارروائی میں تین سے چار ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں):سند اموات

ویکسین کے ریکارڈز

1995 کے بعد پیدا ہونے والے نیویارک کے باشندے اسکول یا دیگر مقاصد کے لیے اپنی ویکسین کے ریکارڈز حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ڈاک یا فیکس کے ذریعہ اپنے ریکارڈ کی درخواست کر سکتے ہیں، یا کچھ صورتوں میں، آپ اسے آن لائن تلاش کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات (انگریزی میں): ویکسین کے ریکارڈز

کم اور بغیر قیمت والی رازدارانہ کلینکس

محکمہ صحت کی کلینکوں میں کم قیمت پر بغیر کسی قیمت کے حفاظتی ٹیکے لگانے اور جنسی صحت سے متعلق خدمات اور مفت تپ دق (ٹی بی) کے علاج کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے کلینکس (معلومات انگریزی میں ہیں) دیکھیں۔

جنسی صحت کی کلینکیں

NYC کی جنسی صحت سے متعلق کلینکیں HIV سمیت جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن

(sexually transmitted infections, STIs) کے لیے کم قیمت پر یا مفت خدمات فراہم کرتی ہیں۔ ترک وطنی کی حیثیت سے قطع نظر، جو شخص بھی 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہے وہ واک ان کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں): جنسی صحت کی کلینکیں

ویکسین کی کلینکیں

ویکسین کی کلینکیں مندرجہ ذیل خدمات پیش کرتی ہیں:

  • بچپن کے ٹیکے
  • بالغوں کے ٹیکے
  • موسمی فلو کے شاٹس

مزید معلومات (انگریزی میں): حفاظتی ٹیکوں کی کلینکیں

تپ دق (ٹی بی) کی کلینکیں

جو بھی شخص ٹی بی کے خطرہ سے دوچار ہے وہ ٹی بی کی کسی کلینک میں مفت تشخیص اور علاج کروا سکتا ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں): ٹی بی کی کلینکیں

صحت بیمہ کے اندراج کی خدمات

آپ اور آپ کا کنبہ آپ کی ترک وطن کی حیثیت اور ادائیگی کرنے کی اہلیت سے قطع نظر، کم قیمت یا بغیر قیمت والے صحت بیمہ اور نگہداشت کے اختیارات کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ تارکین وطن کے لیے صحت بیمہ نگہداشت کے اختیارات کے بارے میں جانیں (PDF)۔

محکمہ صحت کے تصدیق یافتہ ایپلی کیشن کونسلرز آپ کو اپنے صحت بیمہ کے اختیارات کو سمجھنے اور Medicaid، چائلڈ ہیلتھ پلس، ضروری منصوبہ یا نجی منصوبہ میں داخلے میں مدد کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات (انگریزی میں): صحت بیمہ: اندراج کے کونسلرز

بورو کے لحاظ سے تصدیق یافتہ کونسلر تلاش کریں:

Manhattan

  • Washington Heights Health Center
    600 West 168th Street, Second Floor
    212-368-5475

  • Chelsea Health Center
    303 Ninth Avenue, First Floor
    646-483-4270

Brooklyn

  • Bushwick Health Center (بشک ہیلتھ سینٹر)
    335 Central Avenue, First Floor
    347-236-7029, 646-799-1346, 347-236-9934

  • Fort Greene Health Center (فورٹ گرین ہیلتھ سینٹر)
    295 Flatbush Avenue Extension, Fifth Floor
    718-249-1438, 718-249-1436, 718-249-1435

  • Homecrest Health Center (ہوم کرسٹ ہیلتھ سینٹر)
    1601 Avenue S, First Floor
    646-866-4173, 646-548-3299

  • Bedford Health Center(بیڈ فورڈ ہیلتھ سینٹر)
    485 Throop Avenue, Second Floor
    718-637-5222, 718-637-5361
    Crown Heights Health Center کا اندراج کا عملہ ہماری نئی بیڈ فورڈ ہیلتھ سینٹر کی سائٹ پر اندراج کی خدمات فراہم کرنا جاری رکھے گا۔ معلومات کے لیے یا ٹیلیفون اندراج کا اپائنٹمنٹ شیڈیول کرنے کے لیے کال کریں۔

Queens

  • Corona Health Center (کورونا ہیلتھ سنٹر)
    34-33 Junction Boulevard, First Floor
    Jackson Heights
    718-208-6818, 347-236-7049, 646-483-2902

  • Jamaica Health Center (جمیکا ہیلتھ سنٹر)
    90-37 Parsons Boulevard, Fourth Floor
    Jamaica
    718-553-3853, 718-553-3846

  • Astoria Health Center (آسٹریا ہیلتھ سنٹر)
    12-26 31st Avenue, Second Floor
    Astoria
    718-208-6818, 646-483-4270

Bronx

  • Morrisania Health Center (موریسانیا ہیلتھ سنٹر)
    1309 Fulton Avenue, Third Floor
    646-483-1279, 646-983-1712

Staten Island

  • 135 Canal Street (135 کینال اسٹریٹ)
    Second Floor
    917-217-3324
    (صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعہ)

بچوں کی خدمات

محکمہ صحت بچوں کی نگہداشت کے پروگراموں کو لائسنس دیتا ہے، ان کے لیے قواعد و ضوابط بناتا ہے اور ان کی نگرانی کرتا ہے تاکہ وہ بچوں کی صحت اور حفاظت کا تحفظ کر سکیں۔ نگہداشت اطفال کے مراکز، اسکول کی فراہم کی جانے والی نگہداشت اطفال اور سمر کیمپوں سمیت، نگہداشت اطفال کے اجازت یافتہ پروگراموں کو تلاش کرنے کے لیے (انگریزی میں دستیاب) NYC Child Care Connect (NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ) استعمال کریں۔ آپ اپنے سنٹر کا پورے شہر میں دوسرے سنٹرز سے موازنہ بھی کر سکتے ہیں یا اپنے بچے کے نگہداشت فراہم کنندہ کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے مفت متنی پیغام اور ای میل پیغامات کے لیے سائن اپ (انگریزی میں دستیاب) پر مفت ٹیکسٹ اور ای میل پیغامات کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

Nurse-Family Partnership (نرس-کنبہ کی شراکت داری)

نرس-کنبہ کی شراکت داری نرس کے ذریعہ گھر کا دورہ کرنے کا ایک پروگرام ہے جو ان خواتین کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں۔ نرس کا دورہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ بچہ 2 سال کا نہیں ہو جاتا۔ ان دوروں سے پہلی بار ماں بننے والی کم آمدنی والی خواتین اور ان کے بچوں کی صحت، فلاح و بہبود اور خود کفالت میں بہتری آ سکتی ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں): NYC نرس-کنبہ کی شراکت داری

نوزائیدہ کے گھر کا دورہ کرنے کا پروگرام

نوزائیدہ کے گھر کا دورہ کرنے کا پروگرام پیدائش کے ابتدائی چند ہفتوں میں پہلی بار ماں بننے والی خواتین اور ان کے نوزائیدہ بچوں کی مدد کرتا ہے۔ صحت عامہ کا ایک پیشہ ور فرد اپنے سینے سے دودھ پلانے میں مدد کر سکتا ہے، صحت اور حفاظت سے متعلق مشورے فراہم کر سکتا ہے اور کنبوں کو وسائل سے جوڑ سکتا ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں): نوزائیدہ کے گھر کا دورہ کرنے کا پروگرام

نشوونما میں تاخیر والے یا معذور بچے

ابتدائی مداخلت کا پروگرام 3 سال سے کم عمر کے بچوں والے کنبوں کے لیے مدد فراہم کرتا ہے جن کے نشوونما میں تاخیر ہے یا معذور ہیں۔

کچھ بچوں کو نشوونما کی نگرانی سے فائدہ ہو سکتا ہے، یہ وہ پروگرام ہے جو یہ دیکھنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے کہ بچے کس طرح ترقی کر رہے ہیں اور وہ کتنی ترقی کر رہے ہیں۔

آمدنی یا ترک وطنی کی حیثیت سے قطع نظر، خدمات کنبوں کے لیے مفت دستیاب ہیں۔

مزید معلومات (انگریزی میں): ابتدائی مداخلت

دیگر مقبول خدمات

سگریٹ نوشی چھوڑیں

سگریٹ نوشی سے ہر سال نیویارک کے تقریبا 12,000 افراد کی اموات ہوتی ہیں۔ اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو سگریٹ نوشی چھوڑنا واحد سب سے اہم کام ہے جو آپ اپنی صحت کے لیے کر سکتے ہیں۔ NYC Quits آپ کو وہ معلومات اور وسائل فراہم کرتا ہے جن کی آپ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں ضرورت پڑتی ہے، یا کسی ایسے شخص کا تعاون کرنے کے لیے جو تمباکو نوشی چھوڑ رہا ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں): NYC Quits۔

پالتو جانوروں کے لائسنسز اور شاٹس

محکمہ صحت کتے کے لائسنس جاری کرتا ہے اور کتے کے کاٹنے اور باؤلاپن والے جانوروں کی صورتوں میں جواب دیتا ہے۔ نیو یارک سٹی میں، تمام کتے کے بچوں اور بلی کے بچوں کو 3 سے 4 ماہ کی عمر کے درمیان پہلے باؤلاپن کی شاٹ لگائی جانی چاہیے۔ نیو یارک سٹی ہیلتھ کوڈ اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ کتے کے تمام مالکان اپنے کتوں کو لائسنس دلوائیں اور لائسنس کا ٹیگ عوامی مقامات پر ہونے کے دوران اپنے کتے کے کالروں کے ساتھ منسلک کریں۔

مزید معلومات (انگریزی میں):کتے کے لائسنسز

ریسٹورینٹ سیفٹی اور لیٹر گریڈنگ

ریسٹورینٹ آپریٹرز، موبائل فوڈ وینڈرز اور سوپ کچن/سمر فیڈنگ کارکنان تربیت حاصل کر سکتے ہیں اور سرٹیفیکیشن کورس لے سکتے ہیں۔

اگر آپ فوڈ سروس آپریشن یا سہولت کے مالک ہیں تو، محکمہ صحت سال میں کم از کم ایک بار اس کا معائنہ کرے گا تاکہ دیکھے کہ آیا آپ کھانے کی حفاظت کے مطلوبہ تمام قوانین پر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔

مزید معلومات (انگریزی میں): ریسٹورنٹس کے لیے لیٹر گریڈنگ

ویسٹ نیل وائرس اور مچھر پر کنٹرول

محکمہ صحت مچھروں (انگریزی میں معلومات) کی آبادی پر نظر رکھتا ہے اور گرمیوں کے ایام میں کیڑے مار دوائیوں کا استعمال کرتا ہے۔ ان طریقوں سے مچھروں کی تعداد کم ہوتی ہے اور مچھروں سے پیدا ہونے والی ویسٹ نیل وائرس (انگریزی میں معلومات) جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مچھر کے موسم کے دوران (اپریل سے ستمبر تک)، سٹی کے پانچوں بوروں میں کیڑے مار دوا کے استعمال کی تقریبات (انگریزی میں معلومات) کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پڑوسی کی صحت کے ایکشن سنٹرز

محکمہ صحت کے پڑوسی کی صحت کے ایکشن سنٹرز نیو یارک کے لیے باشندوں میں زیادہ سے زیادہ صحت اور کمیونٹی خدمات پیش کرتے ہیں۔

آپ درج ذیل کے لیے کسی ایکشن سنٹر میں جا سکتے ہیں:

  • بنیادی نگہداشت، ذہنی صحت کی نگہداشت اور، کچھ صورتوں میں، دانتوں کی نگہداشت
  • پڑوس کے وسائل کے نیٹ ورک کے حوالہ جات
  • صحت اور تندرستی کی کلاسز، ورکشاپس اور سرگرمیاں
  • لوگوں کیلئے کام کرنے اور حکمت عملی کو مربوط کرنے کے لیے کمیونٹی کی جگہ جو پڑوس کی صحت کو بہتر بناتے ہیں

مزید معلومات (انگریزی میں):پڑوسی کی صحت کے ایکشن سنٹرز

کسانوں کے بازار اور ہیلتھ بکس

ہیلتھ بکس 2$ کے کوپنز ہیں جنہیں NYC میں کسانوں کے تمام بازاروں میں تازہ پھل اور سبزیاں خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسانوں کے تمام بازار جو تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام (Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP) کی مراعات کو قبول کرتے ہیں وہ ہر ایک کسٹمر کو الیکٹرانک فوائد کی منتقلی (Electronic Benefits Transfer, EBT) کے استعمال میں خرچ ہونے والے ہر 5$ ڈالر کے لیے ایک ہیلتھ بک دیں گے۔

مزید معلومات:

ذہنی صحت کی خدمات

محکمہ صحت ذہنی صحت یا نشہ آور اشیاء کے استعمال کی وجہ سے مشکلات سے دوچار افراد کو علاج اور نگہداشت تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ذہنی صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو تلاش کرنے کے لیے NYC Well (معلومات انگریزی میں ہیں) ملاحظہ کریں یا اپنے صحت بیمہ پلان کو کال کریں۔ کسی ہنگامی صورتحال میں، 911 پر کال کریں۔

متنی پیغام رسانی کی خدمات

آپ ہماری متنی پیغام رسانی کی خدمات کے ذریعہ صحت سے متعلق مختلف موضوعات پر حقیقی وقت کے مطابق اپ ڈیٹس اور متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خدمات انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہیں۔

مزید معلومات (انگریزی میں): متنی پیغام رسانی کی خدمات۔

صحت کی مطبوعات

آپ محکمہ صحت سے مطبوعات حاصل کر سکتے ہیں۔ مطبوعات میں معلومات کی گائیڈز اور حقائق ناموں کے ساتھ ساتھ تحقیق اور اعداد و شمار کی رپورٹیں بھی شامل ہیں۔

تمام مطبوعات PDF فارمیٹ میں ہیں۔ اگر آپ پرنٹ میں مطبوعہ چاہتے ہیں، یا مطبوعہ تلاش کرنے میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو، 311 پر کال کریں۔

مزید معلومات (انگریزی میں): صحت کی مطبوعات

اضافی وسائل