Human Resources Administration311Search all NYC.gov websites

اردو (Urdu)

اردو

ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن (Human Resources Administration, HRA) نیو یارک کے 3 ملین سے زائد باشندوں کی مدد کرتی ہے۔ HRA واک ان سائٹس اور فون پر 200 سے زائد زبانوں میں مفت ترجمانی کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ ایجنسی مختلف زبانوں میں دستاویزات فراہم کرتی ہے۔ HRA کی بہت ساری خدمات ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر دستیاب ہیں۔ جو والدین اہل قرار نہیں پاتے ہیں وہ اپنے بچوں کی جانب سے درخواست دے سکتے ہیں۔


نقد اعانت (Cash Assistance)

SNAP (غذائی اعانت)

امداد اطفال کی خدمات

نگہداشت صحت

گھر پر نگہداشت کی خدمات

HIV/AIDS کی خدمات

بالغوں کے لیے حفاظتی خدمات

Homebase

قانونی اعانت

توانائی میں اعانت

IDNYC

Fair Fares

گھریلو تشدد کے خلاف تعاون

محکمہ برائے بے گھر افراد سے متعلق خدمات (DHS)

دیگر

ہم سے رابطہ کریں


نقد اعانت (Cash Assistance)

اہل فیملیز کو ضرورت مند فیملیز کے لیے عارضی امداد (Temporary Aid to Needy Families Program, TANF) پروگرام کے تحت 60 ماہ تک وفاقی سطح پر فنڈ یافتہ نقد اعانت موصول ہو سکتی ہے۔ بغیر بچوں والے تنہا افراد اور جن فیملیز کو پہلے ہی 60 ماہ تک نقد اعانت موصول ہو چکی ہے انہیں نیو یارک اسٹیٹ کے سیفٹی نیٹ پروگرام (Safety Net Program) کے تحت مراعات موصول ہو سکتی ہے۔

کوئی بھی مراعات کے لیے ACCESS HRA پر آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔ اہلیت کی دستاویزات اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں اور فون پر ایک انٹرویو کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ درخواستیں اور تعاون ہمارے واک ان مراکز پر بھی دستیاب ہیں۔

اگر آپ کی نقد اعانت کی مراعات چوری ہو گئی ہیں، تو آپ انہیں بدلنے کے لیے آن لائن یا ایک مکمل کردہ فارم جمع کروا کر دعویٰ کر سکتے ہیں۔


SNAP (غذائی اعانت)

SNAP (جسے پہلے فوڈ اسٹامپس کہا جاتا تھا) کم آمدنی والے نیو یارک کے باشندوں کو غذائی اعانت فراہم کرتا ہے۔ درخواستیں ACCESS HRA پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ نے نقد اعانت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے تو SNAP کی علیحدہ درخواست کی ضرورت نہیں ہے۔


امداد اطفال کی خدمات

HRA کا دفتر برائے امداد اطفال (OCSS) والدین اور سرپرستوں کی خدمت انجام دیتا ہے، چاہے ان کی آمدنی یا ہجرت کی حیثیت کچھ بھی ہو۔ آپ ہر بورو میں واقع OCSS کے دفاتر میں جا سکتے ہیں۔


نگہداشت صحت

اگر آپ کی عمر 65 سال یا زائد ہے، یا معذوری کے ساتھ جی رہے ہیں، تو آپ ACCESS HRA کے ذریعے Medicaid کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دیگر سبھی صحت بیمہ کے لیے، NY State of Health ملاحظہ کریں۔


گھر پر نگہداشت کی خدمات

گھر پر نگہداشت کے پروگرام بزرگوں یا معذور افراد کو نرسنگ ہوم کے بجائے بحفاظت اپنے گھر پر رہنے میں مدد کرتے ہیں۔ مدد کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں یا ویب سائٹ دیکھیں۔


HIV/AIDS کی خدمات

HASA کا مشن HIV یا AIDS کے ساتھ جینے والے افراد کو لازمی مراعات اور کیس مینیجمنٹ فراہم کرنا ہے، قطع نظر ان کی ہجرت کی حیثیت کے۔


بالغوں کے لیے حفاظتی خدمات (APS)

APS جسمانی یا ذہنی طور پر معذور ایسے افراد کی مدد کرتا ہے جو خطرے میں ہوں۔ ریفرل کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں یا آن لائن ریفرل بنائیں۔


Homebase

Homebase رہائش کے بحران پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔ اپنا قریب ترین دفتر یہاں تلاش کریں۔


قانونی اعانت

بے دخلی، امیگریشن، یا اجرت کی چوری جیسے معاملات میں مفت قانونی مدد Office of Civil Justice (OCJ) سے حاصل کریں۔


توانائی میں اعانت (HEAP)

HEAP پروگرام بجلی اور حرارت کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کرتا ہے۔ رابطہ: 718-557-1399۔


IDNYC

IDNYC نیو یارک سٹی کا باضابطہ شناختی کارڈ ہے جو 11 سال اور اس سے زائد عمر کے مکینوں کے لیے دستیاب ہے۔


Fair Fares

اہل باشندوں کے لیے سب وے اور بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت۔ درخواست دیں: ACCESS HRA۔


گھریلو تشدد کے خلاف تعاون

متاثرین کے لیے عارضی رہائش اور ہنگامی خدمات۔ 24 گھنٹے ہاٹ لائن: 800-621-HOPE۔


محکمہ برائے بے گھر افراد (DHS)

DHS بے گھری کو روکنے اور محفوظ پناہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ مزید معلومات۔


دیگر


ہم سے رابطہ کریں