
Consumer and Worker Protection311
Search all NYC.gov websites
طبی ادائیگی والا پروڈکٹ خاص طور پر نگہداشت صحت کی خدمات، پروڈکٹس، یا ڈیوائس کی ادائیگی کے لیے جاری
کیا جاتا ہے۔ ان میں کریڈٹ کارڈز، مؤخر شدہ سود والے کریڈٹ پروڈکٹس یا ادائیگی کے منصوبے شامل ہیں۔ یوں تو
ان کی مارکیٹنگ عموماً مالیاتی اداروں کی جانب سے کی جاتی ہے اور وہ اسے فروخت کرتے ہیں، مگر یہ اکثر
نگہداشت صحت فراہم کنندگان کے کلینکس نیز بہت ساری تخصیصی پریکٹسز جیسے معالجین دندان، ماہرین بصارت
پیمائی، ماہرین امراض جلد، کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجن، ہیلتھ اسپا، تندرستی کے مراکز، اور وزن کم کرنے کے
کلینکس میں بھی اندراج کرانے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ کچھ معروف طبی ادائیگی والے پروڈکٹس میں
شامل ہیں۔ Wells Fargo Health Advantage اور ,CareCredit, Medkey, Comenity Alphaeon
|
اہم بات: پوری شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے پر آپ کے قادر ہونے سے پہلے اگر آپ پر دباؤ ڈالا جائے یا جلدی |
ادائیگی کے متبادل اختیارات پوچھیں۔ ✔
اپنے طبی طریقہ کار یا خدمت سے پہلے، آپ کے نگہداشت صحت فراہم کنندہ پر تمام لاگتوں کی مدوار فہرست
،آپ کو فراہم کرنا لازم ہے۔ اپنے فاضل لاگتوں اور اس بارے میں پوچھیں کہ آیا اضافی ادائیگی کے اختیارات
وقت کے ساتھ ادائیگی کے منصوبے، یا مالی اعانت کے دیگر منصوبے دستیاب ہیں۔ ،Medicaid، جیسے بیمہ
اپنے بیمہ سے رابطہ کر کے معلوم کریں یہ وہ کس چیز کا احاطہ کرے گا۔ اگر آپ کا فراہم کنندہ آپ کا بیمہ قبول
نہیں کرتا ہے تو اپنے بیمہ سے کسی اور فراہم کنندہ کی سفارش کرنے کو کہیں۔
یقینا سوالات پوچھیں تاکہ آپ کو قطعی طور پر یہ سمجھ میں آ جائے کہ آپ کس قسم کی پروڈکٹ میں اندراج کروا
رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا نگہداشت فراہم کنندہ "ادائیگی کا منصوبہ" یا "قسطوں کا منصوبہ" کا حوالہ
دے رہا ہے، تو یہ سمجھنے کو یقینی بنائیں کہ آپ کس کو ادائیگی کریں گے، آپ سے کتنی رقم اور کس شیڈول پر
ادا کرنے کی توقع کی جاتی ہے، اور کون سی ممکنہ فیسیں لاگو ہو سکتی ہیں۔
.مؤخر شدہ سود" کو سمجھیں۔" ✔
"یا "مؤخر شدہ سود "APR اگر آپ کا فراہم کنندہ آپ کو بتائے کہ میڈیکل کریڈٹ کارڈ پر "صفر سود"، "صفر
ہے، تو یہ جاننے کو یقینی بنائیں کہ اس کا اصل مطلب کیا ہے۔
مؤخر شدہ سود" کا عموماً یہ مطلب ہوتا ہے کہ آپ پروموشن والی مدت کے دوران سود ادا نہیں کرتے، لیکن اگر"
آپ آخری تاریخ سے پہلے پورا بیلنس ادا نہیں کرتے تو آپ اصل رقم پر سود اسی تاریخ سے ادا کرتے ہیں جب آپ
أنے اسے خریدا تھا—صرف اس رقم پر نہیں جو آپ پر ابھی باقی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو علاج، خدمت
یا معقول لاگت کی اصل رقم سے کہیں زیادہ مقروض ہونا پڑ سکتا ہے، اور اگر آپ پروموشن والی مدت کے
دوران کارڈ کی کم از کم ماہانہ رقم ادا کر رہے ہوں تو بھی یہ معاملہ پیش آ سکتا ہے۔
$2,500 مثال کے طور پر، آپ 12 ماہ کے لیے %0 سود کے ساتھ کارڈ پر دانتوں سے متعلق طریقہ کار کے لیے
$100 چارج کرتے ہیں۔ ایک سال تک کم از کم ماہانہ 200$ کی ادائیگی کرنے کے بعد، آپ کے پاس
بچتے ہیں۔ آپ محض باقی ماندہ 100$ کے بیلنس پر سود ادا کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس کے
بجائے، مؤخر سود کے ساتھ، آپ کو پورے 2,500$ کی رقم پر سود دینا ہوتا ہے کیونکہ آپ نے پروموشن
والی مدت ختم ہونے سے پہلے پورا بیلنس ادا نہیں کیا۔
.معاہدہ غور سے پڑھیں ✔
،وقت نکال کر معاہدے کو اچھی طرح پڑھیں اور اپنے فراہم کنندہ سے فیس، واپسی ادائیگی کے شیڈولز، جرمانوں،
اور جو شرائط آپ نہیں سمجھتے ہیں ان کے بارے میں سوالات پوچھیں۔ ایک نگاہ درج ذیل شرائط پر رکھیں جو
:معاہدے میں ظاہر ہو سکتی ہیں
لازمی ثالثی کی شق: عدالت میں فراہم کنندہ کے خلاف دعوے کرنے کا آپ کا حق ضبط کر لیتی ہے۔ •
کریڈٹ رپورٹنگ کے لیے منظوری: فراہم کنندہ کو آپ کی کریڈٹ رپورٹ تک رسائی دیتی ہے، جو انہیں •
کسی بھی تاخیر شدہ یا چھوٹی ہوئی ادائیگیوں کی رپورٹ کریڈٹ رپورٹنگ ایجنسی کو دینے کی سہولت
دیتی ہے۔ اس سے امکانی طور پر آپ کا کریڈٹ اسکور کم ہو سکتا ہے۔
جیوری ٹرائل سے دستبرداری: عدالت میں جیوری ٹرائل کا آپ کا حق ضبط کر لیتی ہے، جس سے •
صرف جج کو کیس حل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
!اگر آپ شرائط سے متفق نہیں ہیں تو دستخط نہ کریں
اگر آپ کو لسانی اعانت درکار ہو تو دستخط کرنے سے پہلے پوچھیں کہ آیا ترجمہ یا ترجمانی دستیاب ہے۔
چارجز کا جائزہ لیں۔ ✔
ایسے چارجز جو آپ کو معلوم نہیں ہیں، ایسی فیس جو پہلے ظاہر نہیں کی گئی تھی، یا جو پروڈکٹس یا خدمات آپ
کو موصول نہیں ہوئی تھیں ان کے مدنظر اپنا گوشوارہ چیک کریں اور فورا ان پر اعتراض کریں۔ اپنے تنازعے
کو میڈیکل پیمنٹ بزنس اور کسی بھی قرض وصول کرنے والے یا فریق ثالث کے ساتھ دستاویزی شکل دیں جو
آپ سے اس رقم کے بارے میں رابطہ کر رہا ہو جو آپ پر مبینہ طور پر واجب الادا ہے۔
بیلنس کو ٹریک کریں اور بروقت ادائیگیاں کریں۔ ✔
وقت پر اور پوری ادائیگی کریں۔ کم از کم ماہانہ ادائیگیاں سستی معلوم پڑ سکتی ہیں، لیکن جب آپ کا مکمل بقایا
رقم پروموشن والی مدت ختم ہونے سے پہلے ادا نہ ہو تو مؤخر شدہ سود سے ہوشیار رہیں۔ ادائیگی چھوٹ جانا آپ
کے کریڈٹ اسکور کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور آئندہ کریڈٹ تک آپ کی رسائی کو محدود کر سکتا ہے۔
ریکارڈ رکھیں۔ ✔
اپنی درخواست، خطوط، معاہدے، گوشوارے، رسیدیں، یا میڈیکل کریڈٹ کارڈز، نگہداشت صحت فراہم کنندگان،
اور قرض وصول کنندگان سے موصول ہونے والی کوئی دستاویزات محفوظ کر لیں۔ اگر کوئی چیز ٹھیک محسوس
کے پاس شکایت درج کرائیں۔ DCWP (Department of Consumer and Worker Protection) ،نہ ہو تو
|
بجٹ بنانے یا طبی قرض کی ادائیگی میں مدد درکار ہے؟ |