صارف کے حقوق کا بل ترک وطن میں اعانت کی خدمات کے فراہم کنندگان کے بارے میں

انگریزی (English) 

صارف کے حقوق کا بل ترک وطن میں اعانت کی خدمات کے فراہم کنندگان کے بارے میں

ترک وطن میں اعانت کی خدمات کے فراہم کنندگان ایسے افراد یا کاروباری ادارے ہوتے ہیں جو ترک وطن سے متعلق ہر قسم کی خدمات
 (U.S. Department of Justice) کے لیے فیس وصول کرتے ہیں۔ وہ وکیل نہیں ہوتے اور عموما ً امریکی محکمۂ انصاف
 .کے مقرر کردہ یا منظورشدہ نہیں ہوتے

:وہ درج ذیل کام نہیں کر سکتے

،ترک وطن سے متعلق کسی معاملے میں قانونی مشورہ دینا •
بشمول ترک وطن سے متعلق بینیفٹس کے لیے حکومتی ایجنسی
کے فارموں کا انتخاب کرنے کے بارے میں مشورہ دینا۔

کے سامنے آپ کی نمائندگی کرنا۔ عدالت میں یا وفاقی حکومت یا ترک وطن سے متعلق حکام •
.کے سامنے آپ کی نمائندگی کرنا

:وہ درج ذیل کام کر سکتے ہیں

ترجمے کی سہولت مہیا کرنا۔ •

دستاویزات اکٹھی کرنے میں آپ کی مدد کرنا۔ •

آپ کی درخواست میں شامل دستاویزات کی فوٹوکاپی بنانا۔ •

اگر آپ ترک وطن میں اعانت کی خدمات کا کوئی فراہم کنندہ استعمال کرتے/کرتی ہیں، تو آپ کو درج ذیل کا
:حق حاصل ہوتا ہے

تحریری معاہدہ۔ فراہم کنندہ کو آپ کو معاہدہ کی پوری طرح
وضاحت کرنی چاہیئے اور سوالوں کے جوابات دینے چاہیئیں۔
:معاہدہ کی الزمی خصوصیات

سادہ انگریزی زبان میں اور کسی دوسری ایسی زبان •
میں ہونا چاہیئے جس میں فراہم کنندہ نے آپ کے ساتھ
خدمات پر بات چیت کی تھی۔

ان سب خدمات کی فہرست موجود ہونی چاہیئے جو آپ •
حاصل کر رہے/رہی ہیں اور ہر خدمت کی الگ فیس
اور اخراجات لکھے ہونے چاہیئیں۔

ایک علیحدہ آخری صفحے پر معاہدہ کی »تنسیخ کا •
ہونا چاہیئے۔ (Cancellation Form) فارم«

دستخط شدہ ہونا چاہیئے۔ •

رسید۔ فراہم کنندہ کو آپ کو ایک رسید دینی چاہیئے جس پر درج
:ذیل سب کچھ لکھا ہو

تاریخ •

فراہم کنندہ کا قانونی نام اور پتہ •

،ہر انفرادی خدمت کے لیے آپ نے جو رقم ادا کی ہے •
اس کی تفصیل

ٹیکس کی رقم، اگر کوئی ہو •

کل ادا کردہ رقم •

ادا شدہ رقم کی واپسی۔ کسی فراہم کنندہ کے ساتھ معاہدہ کرنے
کے تین (3) دن کے اندر آپ کسی جرمانے کے بغیر معاہدہ
منسوخ کر سکتے/سکتی ہیں اور اپنی 100% رقم واپس حاصل
کر سکتے/سکتی ہیں،ماسوائے اس کے کہ آپ ترک وطن کے
کسی خاص اور فوری مسئلے کی وجہ سے اپنے حق سے
تحریری طور پر دستبردار ہو گئے/گئی ہوں۔ آپ کسی بھی وقت
معاہدہ منسوخ کر سکتے/سکتی ہیں اور ان خدمات کے لیے جو
فراہم کنندہ نے مہیا نہیں کیں یا وہ اخراجات جو اس نے آپ کی
جانب سے ادا نہیں کیے، اپنی رقم واپس حاصل کر سکتے/سکتی
ہیں۔ اگر آپ معاہدہ منسوخ کر دیتے/دیتی ہیں تو فراہم کنندہ کو
آپ کی تمام اصلی دستاویزات الزما واپس کرنی چاہیئیں۔

مفت حکومتی فارم۔ ترک وطن کے وفاقی فارم
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز
(U.S. Citizenship and Immigration Services, USCIS)
پر دستیاب ہیں۔ فراہم کنندہ کے لیے uscis.gov کی ویب سائٹ
یہ غیرقانونی ہے کہ وہ آپ سے مفت حکومتی فارموں کے
لیے رقم لے۔

آپ کی فائل کے لیے کاغذی کارروائی کی نقول۔ فراہم کنندہ کو
آپ کے لیے تیار کردہ تمام کاغذات اور فارموں کی نقول آپ
کے طلب کرنے پر بالمعاوضہ آپ کو دینی چاہیئیں۔ جب کوئی
دستاویزات کسی حکومتی دفتر میں جمع کروائی جائیں یا وہاں
سے موصول ہوں، تو فراہم کنندہ کو جمع کروانے یا وصولی کے
.دو ہفتے کے اندر ان کی نقول آپ کو دینی چاہیئیں

مطلع رہنا۔فراہم کنندہ کو آپ کی رضامندی کے بغیر آپ کی
جانب سے معلومات کا انکشاف نہیں کرنا چاہیئے یا دستاویزات
جمع نہیں کروانی چاہیئیں، ماسوائے اس کے کہ انکشاف کرنا یا
دستاویزات جمع کروانا قانون کے تحت الزمی ہو۔ اگر فراہم کنندہ
پر قانون کے تحت دستاویزات جمع کروانا یا انکشاف کرنا الزمی
ہو، تو اسے آپ کو تحریری طور پر مطلع کرنا چاہیئے۔

رقم، اگر آپ کو فراہم کنندہ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہو۔فراہم
کنندگان کو آپ کے تحفظ کے لیے بانڈ برقرار رکھنا چاہیئے۔ آپ
فراہم کنندہ یا اس کی بانڈ والی کمپنی سے رقم نکلوانے کے لیے
عدالت میں جا سکتے/سکتی ہیں۔

مطلع رہنا۔ فراہم کنندہ کو آپ کی رضامندی کے بغیر آپ کی
جانب سے معلومات کا انکشاف نہیں کرنا چاہیئے یا دستاویزات
جمع نہیں کروانی چاہیئیں، ماسوائے اس کے کہ انکشاف کرنا یا
دستاویزات جمع کروانا قانون کے تحت الزمی ہو۔ اگر فراہم کنندہ
پر قانون کے تحت دستاویزات جمع کروانا یا انکشاف کرنا الزمی
ہو، تو اسے آپ کو تحریری طور پر مطلع کرنا چاہیئے۔

مفت قانونی ریفرل۔

1-800-566-7636 کی ہاٹ الئن کو (Office of New Americans) آپ مفت قانونی ریفرل کے لیے آفس آف نیو امیریکنز
1-800-771-7755 کو (New York State Office of the Attorney General) پر، ریاست نیویارک کے اٹارنی جنرل کے دفتر
یا اپنے مقامی ڈسٹرکٹ اٹارنی یا پراسیکیوٹر کو کال کر سکتے/سکتی ہیں۔

ترک وطن سے متعلق خدمات فرام کرنے والے کسی بھی کاروباری ادارے کے بارے میں شکایت درج
کروانے کے لیے 311 پر کال کریں۔

311 شکایت درج کروانے کے لیے آپ کو اپنا نام یا اپنی ترک وطن کی حیثیت بتانا ضروری نہیں ہے۔
پر بہت سی مختلف زبانوں میں کالز سنی پر آن الئن بھی شکایت درج کروا سکتے/سکتی ہیں یا مزید معلومات حاصل کر nyc.gov/dcwp جاتی ہیں۔ آپ
سکتے/سکتی ہیں۔

 


 

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں

05/2023