COVID-19 and Animals FAQ

Click a topic, or press the enter key on a topic, to reveal its answer.

اگر میرے پاس کوئی پالتو جانور ہو تو مجھے کورونا وائرس کی بیماری 2019 (COVID-19) کے لیے کیسے تیاری کرنی چاہیے؟

ابھی منصوبے بنانے اور اپنے پالتو جانوروں کو تیار کرنے کے لیے وقت نکالیں، کیونکہ ہو سکتا ہے خدا نخواستہ COVID-19 کی وجہ سے آپ اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال نہ کر سکیں یا آپ کو اسپتال جانا پڑے۔ پالتو جانوروں کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے ایک ڈاؤن لوڈ کیے جا سکنے والے رہنما کتابچہ کے لیے nyc.go پر جائیں اور پالتو اور خدمتگار جانور (pets and service animals)تلاش کریں۔

ایک منصوبہ بنائیں — صحت انسانی سے متعلق ایمرجنسی کے لیے تیاری کریں:

  • کسی قابل اعتماد پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کو نامزد کریں (خاندان، دوست، پڑوسی، ساتھی کارکن)۔ آپ کے نشاندہی کردہ فرد کے پاس آپ کے گھر کی چابیوں کا ایک سیٹ ہونا چاہیے، اسے آپ کے گھر اور پالتو جانور سے واقف ہونا چاہیے، اسے آپ کا ہنگامی منصوبہ معلوم ہونا چاہیے اور اس کے پاس آپ سے رابطے کی معلومات ہونی چاہیے۔
  • اپنے پالتو جانور کے بارے میں اہم معلومات ریکارڈ کریں تاکہ کسی ہنگامی حالت کے دوران آپ آسانی سے اس تک رسائی حاصل کرسکیں۔
  • ہر ایک پالتو جانور کے لیے ایک گو بیگ (Go Bag) تیار رکھیں جس میں بنیادی کھانا، سپلائز، دوائیں، شناخت، ہنگامی رابطوں کی ایک فہرست، آپ کے جانوروں کے ڈاکٹر کے رابطہ کی معلومات اور ٹیکہ کاری کا ثبوت موجود ہو۔
  • کالر/کنٹرول، پٹا اور اپنے جانوروں کے گو بیگ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں یہ آسانی سے مل سکے۔
  • پالتو جانوروں کو تیزی سے منتقل کرنے کے لیے کریٹس، کھانا، فضلہ کے اضافی تھیلے، اور دیگر سپلائز دستیاب رکھیں۔
  • اگر آپ کے ایسے پڑوسی ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے تو، ان کے کتے کی دیکھ بھال کرنے یا اسے ٹہلانے کی پیش کش کریں۔
  • اپنے جانور کے ٹیکے (ریبیز، بورڈیٹیلہ) اپ ڈیٹ رکھیں کیونکہ ممکن ہے بورڈنگ کی ضرورت پڑ جائے۔
  • اگر آپ کے پالتو جانور کو دوائیں دی جارہی ہوں، تو اپنے جانوروں کے ڈاکٹر سے اضافی سپلائی کے لیے کہیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام دوائیں ان کی خوراکیں اور استعمال کی ہدایات سمیت لکھا ہوا ہو۔
  • اگر آپ کے پاس صحن نہیں ہے اور اگر آپ اپنے کتے کو ٹہلانے کے لیے اپنا گھر نہیں چھوڑ سکتے، تو صفائی کے اضافی پروڈکٹس اور اخبار یا پپّی پیڈز دستیاب رکھنا یقینی بنائیں۔

 

مناسب شناخت کو یقینی بنائیں:

  • کتوں یا بلیوں کو ہمہ وقت ایک کالر یا پٹہ، ریبیز ٹیگ، اور شناختی ٹیگ لگا ہوا ہونا چاہیے۔ شناختی ٹیگ میں آپ کا نام، پتہ، اور فون نمبر، اور ہنگامی رابطے کا فون نمبر شامل ہونا چاہیے۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے پالتو جانور کی مائیکروچِپ رجسٹرڈ اور اپ ٹو ڈیٹ ہو۔

جانوروں کا علاج معالجہ:

  •  بہت سے جانوروں کے کلینکس اور اسپتال نے COVID-19 سے متعلق سماجی طور پر فاصلہ رکھنے کی رہنمائی سے مطابقت کے لیے اپنے طریقوں کو موافق بنایا ہے۔ اگر آپ کے پالتو جانور کو علاج کی ضرورت ہو، تو پہلے اپنے جانوروں کے ڈاکٹر کو کال کر کے اس کا طریقہ طے کر لیں۔

کیا مجھے اپنے پالتو جانور سے COVID-19 لگ سکتا ہے؟

فی الحال، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ساتھی جانور بشمول پالتو جانور، COVID-19 کی عالمگیر وباء پھیلانے میں مدد کر رہے ہیں؛ بظاہر وائرس جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے خاص طور پر فرد سے فرد میں منتقل ہوتا ہے۔ بلیوں اور کتوں کو انفیکشن ہو سکتا ہے، اور چند رپورٹیں ہیں کہ بلیاں اور کتے بیمار ہوتے ہیں۔ تاہم، اس وقت ایسی کوئی رپورٹس نہیں ہیں کہ پالتو جانور لوگوں میں COVID-19 پھیلاتے ہیں۔

کیا کسی پالتو جانور کے روئیں سے وہ وائرس جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے پھیل سکتا ہے؟

ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ سانس کی بیماری، بشمول COVID-19 کا سبب بن سکنے والے وائرس، کسی پالتو جانور کے روئیں سے پھیل سکتے ہیں۔

میں COVID-19 سے بیمار ہوں اور میرا ایک پالتو جانور ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

فی الحال ایسے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ پالتو جانوروں سے COVID-19 منتقل ہو سکتا ہے۔ تاہم، لوگوں کے ذریعہ اپنے پالتو جانوروں میں COVID-19 پھیلانے کی محدود اطلاعات کے پیش نظر، اگر آپ بیمار ہوں تو آپ کے لیے اپنے پالتو جانوروں سے محدود رابطہ رکھنا بہتر ہے۔ اپنے پالتو جانوروں سے اسی طرح علیحدگی برقرار رکھیں جیسے کہ آپ گھر کے دوسرے ممبروں کے ساتھ کرتے ہیں۔ اگر ممکن ہو، تو جب آپ بیمار ہوں اپنے گھرانے کے کسی ممبر یا دوسرے کسی قابل اعتماد فرد کو اپنے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کو کہیں۔ اگر بیمار ہونے کی حالت میں آپ کے لیے خود ہی اپنے پالتو جانور کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہو یا اگر آپ کو جانوروں کے آس پاس رہنا ہو، تو ان کے ساتھ رابطہ کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھوئیں۔ پالتو جانوروں کو لپٹانے، چومنے اور ان کے ساتھ کھانے کا اشتراک کرنے؛ ان پر کھانسنے یا چھینکنے سے گریز کریں اور دوسرے گھرانوں کے جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے نہ دیں۔ پالتو جانوروں کے بستر، پٹے، کالرز، برتن اور کھلونوں کو اسی طرح دھوئیں جیسے کہ آپ گھر کی دوسری سطحیں دھوئیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، cdc.gov پر جائیں اور ’اگر آپ کے پاس جانور ہوں‘ (if you have animals)کو تلاش کریں۔

اگر آپ قرنطینہ کے احکامات کے تحت ہیں اور آپ کو اپنے پالتو جانور کی نگہداشت کے لیے معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کسی ہوٹل میں یا اپنے گھر پر قرنطینہ میں رہ رہے ہیں اور اپنے کتے کو چہل قدمی کے لیے نہیں لے جا سکتے، تو آپ اپنے ٹیسٹ اینڈ ٹریس کے نگران یا رسورس نیویگیٹر سے پالتو جانور کی نگرانی کے ریفرل کے متعلق رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیا لوگوں سے یہ وائرس جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہے، تو کون سے جانور خطرے میں ہیں؟

ہم ابھی بھی اس نئے کورونا وائرس اور یہ کیسے پھیلتا ہے اس کے بارے میں جان رہے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ میں ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ COVID-19 والے لوگوں نے برونکس چڑیا گھر میں جانوروں بشمول شیروں اور ببر شیروں میں اور مختلف گھرانوں سے دو پالتو بلیوں میں اسے پھیلایا ہے۔ یہ سمجھنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے کہ آیا COVID-19 سے مختلف جانور متاثر ہو سکتے ہیں اور کیسے۔

اگر میرے خیال میں میرے جانور کو وائرس لگا ہو سکتا ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اپنے جانور کی صحت کے بارے میں کسی بھی سوال کے لیے اپنے جانور کے کلینک کو فون کریں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گھریلو جانوروں کے لیے جانوروں کا کلینک تیار ہے، سرپرست کو چاہیے کہ پہلے فون کر کے اسپتال یا کلینک پر ملاقات کا انتظام کرے۔ اگر آپ بیمار ہوں، تو اپنے جانور کو خود جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس نہ لے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر آپ کے جانور کا سامنا COVID-19 میں مبتلا کسی شخص سے ہوا ہے، اور اگر آپ کے جانور میں بیماری کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو جانوروں کے ڈاکٹر کو یہ معلوم ہو۔ جانوروں کے ڈاکٹر کو، جن کا ماننا ہو کہ کسی جانور کی جانچ ضروری ہے، ریاست کے جانوروں کے صحت سے متعلق عہدیداروں سے رابطہ کرنا چاہیے، جو عوامی اور جانوروں کی صحت کے حکام کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کرنے کا کام کریں گے کہ آیا نمونے اکٹھے کیے جائیں یا ان کی جانچ کی جائے۔

کیا جانوروں کے ڈاکٹر اور پالتو جانوروں کے سامانوں والے اسٹورز کاروبار کے لیے کھلے ہیں؟

جانوروں کا ضروری علاج، پالتو جانوروں کے کھانے کی خردہ فروشی، اور جانوروں کی پناہ گاہوں نے متعلق اعمال کو نیو یارک ریاست میں ضروری خدمات سمجھا جاتا ہے، اور اس وجہ سے یہ "PAUSE" ایگزیکٹیو آرڈر سے مستثنیٰ ہیں۔ جانوروں سے متعلق چھوٹ والے اعمال کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، agriculture.ny.gov پر جائیں اور ’جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق اعمال کے لیے عبوری رہنمائی‘ (Interim Guidance for Animal Care Operations)تلاش کریں

میں کسی پالتو جانور سے سماجی (جسمانی) دوری کیسے بنائے رکھ سکتا ہوں؟

اپنے کتے کو ٹہلاتے وقت، اپنے اور دوسروں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ NYC میں یہ قانون ہے کہ آپ کے کتے کے پٹے کی لمبائی کسی بھی صورت میں 6 فٹ سے زیادہ نہ ہو۔ جب واپس گھر آجائیں، تو ہاتھوں کی بہتر حفظان صحت کے اصول پر عمل کریں اور صابن اور پانی سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔ جب آپ باہر کمیونٹی میں کتے کو ٹہلانے کے لیے جائیں، تو چہرے کو ڈھانپنے کے بارے میں محکمہ صحت کی عمومی ہدایات پر عمل کریں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو بیمار محسوس نہیں کرتے یا جن میں علامات نہیں دکھائی دیتی ہیں وہ وائرس پھیلا سکتے ہیں۔

کیا میں اب بھی جانوروں کی پناہ گاہ سے کسی جانور کو گود یا پرورش کے لیے لا سکتا ہوں؟

ہاں۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کوئی بھی ساتھی جانور، بشمول پناہ گاہ والے جانور، COVID-19 کا ایک ممکنہ ذریعہ ہیں۔ بہت سی جانوروں کی پناہ گاہیں اور بچاؤ کے مراکز عارضی دیکھ بھال اور پرورش کے لیے لینے والے درخواست دہندگان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیویارک شہر کے جانوروں کی دیکھ بھال کے مراکز کے اپ ڈیٹ کردہ آپریشنز اور گود لینے/رضاعی دیکھ بھال کی پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے nycacc.org/help ملاحظہ کریں۔

COVID-19 پر عمومی معلومات بشمول یہ کہ کلنک کا ڻیکا کے خلاف کیسے بچیں، nyc.gov/coronavirus پر یا cdc.gov/covid19پر جائیں۔ فوری بروقت اپ ڈیٹس کے لیے، 692-692 پر ”COVID“ لکھ کر متنی پیغام بھیجیں۔ پیغام اور ڈیٹا کی شرحوں کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

NYC COVID-19 پالتو جانوروں کی ہاٹ لائن