Covid-19 ویکسینز

A booster that targets the COVID-19 variants? Bullseye.

View information about the COVID-19 vaccine in English

ویکسین کی عمومی معلومات

اب اپ ڈیٹ شدہ بوسٹر اب دستیاب ہے

اپ ڈیٹ شدہ COVID-19 ویکسین بوسٹرز اب 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے دستیاب ہیں جنہوں نے اپنی ویکسین کی حالیہ ترین خوراک کم از کم دو ماہ قبل لگوائی تھی۔ اپ ڈیٹ شدہ Pfizer بوسٹر 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے تجویز کیا جاتا ہے اور اپ ڈیٹ شدہ Moderna بوسٹر 6 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔ آپ نے کونسا بوسٹر لگوانا ہے اس کا انتخاب آپ کر سکتے ہیں۔

اپ ڈیٹ شدہ بوسٹرز خاص طور پر آپ کو اومیکرون سب ویرینٹس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو NYC میں تقریباً تمام حالیہ انفیکشنز کا سبب ہیں۔

آپ اس اپ ڈیٹ شدہ بوسٹر کو دوسری ویکسینوں کے ساتھ لگوا سکتے ہیں، لہذا آج ہی اپنا بوسٹر اور فلو شاٹ دونوں ہی شیڈول کریں۔

آج ہی ویکسین لگوائیں

ویکسینیشن سائٹ تلاش کرنے کے لیے سٹی کا ویکسین فائنڈر استعمال کریں۔ آپ بوسٹرز اور عمر کے لحاظ سے مخصوص خوراکوں سمیت مخصوص قسم کی ویکسینیں تلاش کر سکتے ہیں۔




مخصوص سائٹس پر اپوائنٹمنٹ کا وقت لینے اور ویکسینیشن کے متعلق دیگر معاونت حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر کال کریں ‎877-829-4692۔

اگر آپ نیو یارک کے رہائشی ہیں جو کہ گھر سے باہر نہیں جا سکتے یا کم از کم 65 سال کی عمر کے ہیں تو آپ گھر پر ویکسینیشن کے لیے آن لائن سائن اپ کر سکتے ہیں یا ‎877-829-4692 پر کال کر سکتے ہیں۔



ویکسینیں آپ اور آپ کی کمیونٹی کو COVID-19 سے شدید بیمار پڑنے، ہسپتال داخل کیے جانے اور موت سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ ویکسینیں آپ کے لیے کسی خرچ کے بغیر اور ترکِ وطن کی حیثیت سے قطع نظر دستیاب ہیں۔

ویکسینیشن COVID-19 سے بیمار پڑنے اور صحت پر طویل مدتی اثرات کا خطرہ مول لینے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔ حتیٰ کہ جن لوگوں کو COVID-19 ہو چکا ہے ان کو بھی ویکسین لگوانی چاہیے۔

بچوں کے لیے ویکسینیشنز

COVID-19 ویکسینیں 6 ماہ اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

ویکسینیں مدافعت پیدا کرنے میں آپ کے بچے کی مدد کریں گی اور ان کو COVID-19 سے شدید بیمار پڑنے اور موت کے خلاف تحفظ فراہم کریں گی۔ بچوں کو بڑوں سے ملتے جلتے ضمنی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے، جو کہ عموماً ایک سے دو دن تک رہنے والے ہلکے اثرات ہوتے ہیں۔

COVID-19 کے جو زیادہ متعدی ویرینٹ پھیل رہے ہیں، وہ کچھ بچوں کے بیمار پڑنے، ہسپتال داخل کیے جانے اور انتقال کر جانے کا سبب بنے ہیں۔ اپنے بچے کو تحفظ فراہم کرنے کا بہترین طریقہ ان کو جلد از جلد ویکسین لگوانا ہے۔

ویکسین لگوانے کا شیڈول

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ان کے اولین سلسلے کی دوسری (اور تیسری) خوراک میں وہی ویکسین لگائی جانی چاہیے جو ان کو پہلی خوراک میں لگائی گئی تھی۔ ان کو اپنی Pfizer کی تیسری خوراک یا Moderna کی دوسری خوراک کے دو ہفتے بعد مکمل ویکسین یافتہ مانا جائے گا۔

Pfizer

  • عمر: 6 ماہ سے 4 سال
  • خوراکیں: تین
  • شیڈول: دوسری خوراک پہلی خوراک کے کم از کم 21 دن (3 ہفتے) بعد لگے گی، اور تیسری خوراک دوسری خوراک کے کم از کم 56 دن (8 ہفتے) بعد۔

Moderna

  • عمر: 6 ماہ سے 5 سال
  • خوراکیں: دو
  • شیڈول: دوسری خوراک پہلی خوراک کے کم از کم 28 دن (4 ہفتے) دن بعد دی جائے گی۔

اجازت درکار ہے

والدین میں سے کسی ایک یا سرپرست کو اپنے بچے کو ویکسین لگائے جانے کی اجازت ویکسینیشن سائٹ کے مطابق ذاتی طور پر آ کر، بذریعہ فون یا تحریری طور پر دینا ہو گی۔ ان کو یہ ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی کہ وہ اس بچے کے والدین یا سرپرست ہیں۔

ویکسینیشن سائٹ پر 15 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے ہمراہ والدین میں سے کسی ایک یا سرپرست؛ یا والدین میں سے کسی ایک یا سرپرست کے منتخب کردہ کسی اور بالغ نگہداشت فراہم کنندہ کا ہونا لازمی ہے۔

بوسٹرز

اب Pfizer اور Moderna کے اپ ڈیٹ شدہ COVID-19 ویکسین بوسٹرز دستیاب ہیں۔ اپ ڈیٹ شدہ بوسٹرز 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے تجویز کیے جاتے ہیں، چاہے انہیں پہلے ہی بوسٹر کی خوراک لگ چکی ہو۔ انہیں "بائی ویلنٹ" بوسٹر ویکسینیں کہا جاتا ہے کیونکہ خوراک کا نصف حصہ خاص طور پر اومیکرون سب ویرینٹس کو ٹارگٹ کرتا ہے جو NYC میں تقریباً تمام حالیہ انفیکشنز کا سبب ہیں۔ یہ بوسٹر آپ کی سابقہ خوراکوں سے آپ کو حاصل ہونے والی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

اگر آپ کو COVID-19 ویکسین کی حالیہ ترین خوراک لگوائے کم از کم دو مہینے گزر چکے ہیں تو آپ اپ ڈیٹ شدہ بائی ویلنٹ بوسٹر لگوا سکتے ہیں۔

6 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ Pfizer یا Moderna بوسٹر لگوا سکتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ انہیں پہلے کس برانڈ کی ویکسین لگی تھی۔ 5 سال کی عمر کے بچے صرف Pfizer بوسٹر لگوا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو حال ہی میں COVID-19 ہوا تھا تو آپ بوسٹر لگوانے کے لیے آپ میں پہلی مرتبہ علامات ظاہر ہونے کے بعد تین ماہ تک یا اگر آپ میں علامات نہ ظاہر ہوئی ہوں تو اپنے ٹیسٹ کی تاریخ کے بعد تین ماہ تک انتظار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو شدید بیماری یا دوبارہ COVID-19 ہونے کا خطرہ زیادہ ہے تو آپ COVID-19 ہونے کے بعد تین ماہ مکمل ہونے سے پہلے ہی بوسٹر لگوانے کا سوچ سکتے ہیں۔

اپنے فراہم کنندہ سے اس بارے میں بات کریں کہ آپ کو اپنی اگلی ویکسین کب لگوانی چاہیے۔

5 سال سے کم عمر کے بچے فی الحال بوسٹر خوراک کے اہل نہیں ہیں۔

کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لیے اضافی خوراکیں

بوسٹرز کے علاوہ، 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے جو لوگ معتدل یا شدید طور پر امیونوکمپرومائزڈ ہیں (یعنی ان کا مدافعتی نظام کمزور ہے) ان کو اپنی ویکسین کے اولین سلسلے کے حصے کے طور پر ویکسین کی ایک اضافی خوراک لگوانی چاہیے۔ وہ تیسری خوراک اپنی Pfizer یا Moderna ویکسین کی دوسری خوراک یا ایک خوراک والی Johnson & Johnson ویکسین کے کم از کم 28 دن بعد لگوا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو Pfizer یا Moderna ویکسین لگی تھی تو اپنی اضافی خوراک کے لیے ویکسین کی وہی قسم لگوائیں۔ اگر آپ کو Johnson & Johnson ویکسین لگی تھی تو آپ کو اپنی اضافی خوراک کے لیے Pfizer یا Moderna ویکسین لگوانی چاہیے۔

اس شاٹ کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کو کسی طبی مرض یا علاج کے باعث پہلے دو شاٹس کا طاقتور ردعمل نہ حاصل ہوا ہو۔ یہ شاٹ لگوانے والے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو اہل ہونے پر کم از کم ایک بوسٹر بھی لگوانا چاہیے۔


منصفانہ اور مساوی رسائی

محکمہ صحت اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ COVID-19 ویکسینوں تک منصفانہ اور مساوی رسائی ہو۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس عالمگیر وباء سے شدید ترین متاثر ہونے والی کمیونٹیوں کو ویکسین تک رسائی حاصل ہو۔

معذور افراد

معذور افراد کسی قابل رسائی سائٹ پر ویکسینیشن کی اپوائنٹمنٹ لینے، اپنی اپوائنٹمنٹ کے لیے سفر کرنے اور اپنا شاٹ لگوانے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی مدد کو معقول سہولت (reasonable accommodation) کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کو ان چیزوں میں دشواری کا سامنا ہے تو آپ معقول سہولت حاصل کر سکتے ہیں:

  • دیکھنا یا سُننا
  • سوچنا یا توجہ برقرار رکھنا
  • بولنا
  • اپنے بازوؤں کا استعمال کرنا
  • روز مرہ کے کام انجام دینا
  • اداسی یا اضطراب کے جذبات سے نبرد آزما ہونا
  • ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا یا سیڑھیاں چڑھنا

اگرچہ یہ فہرست حتمی نہیں، معقول سہولت کی چند مثالیں یہ ہیں: پہنچنے پر وہیل چئیر فراہم کیا جانا؛ ASL میں ترجمانی یا چھو کر محسوس کرنے کے ذریعے ترجمانی؛ اگر شور والی جگہوں سے پریشانی ہوتی ہو تو ایک خاموش جگہ؛ ویکسینیشن سائٹ کے اندر راستہ تلاش کرنے کے لیے زبانی یا ذاتی رہنمائی۔

آپ معقول سہولت کی درخواست اپنی اپوائنٹمنٹ کا وقت مقرر کرواتے وقت، یا تو سٹی کے آن لائن اپوائنٹمنٹ شیڈولر کے ذریعے یا ‎855-491-2667 پر کال کر کے، کر سکتے ہیں۔ آپ معقول سہولت کی درخواست سٹی کے زیر انتظام چلنے والی کسی ویکسینیشن سائٹ پر عملے سے کہہ کر بھی کر سکتے ہیں، یا مزید معلومات کے لیے hubaccess@health.nyc.gov پر ای میل کر سکتے ہیں۔

آپ گھر پر ویکسین لگوانے کے لیے آن لائن سائن اپ یا ‎877-829-4692 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:

اضافی وسائل