[ View information about COVID-19 in English ]
نیو یارک سٹی اور امریکہ بھر میں ابھی بھی COVID-19 کی منتقلی موجود ہے۔
COVID-19 کس طرح پھیل رہا ہے اور شہر کا کتنا حصہ ویکسین شدہ ہے آپ اس کا حساب ہمارے COVID-19: ڈیٹا پیج پر دیکھ سکتے ہیں۔
پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمارے پاس سب سے اہم ذریعہ ویکسینیشن ہے، اور ویکسین لگوانا کبھی بھی اب جتنا آسان نہ تھا۔ NYC میں 5 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد اس قابل ہیں کہ شہر بھر میں ہزاروں ویکسینیشن سائٹس میں سے کسی ایک سے آج ہی مفت ویکسین لگوائیں۔ نیو یارک کے باشندے یہ انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ گھر پر ویکسین لگوائیں۔
ویکسین بوسٹر شاٹس 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ شاٹس ابتدائی ویکسینیشن کے سلسلے سے آپ کو حاصل ہونے والی مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
ہر کسی کو اپنا ٹیسٹ کروانا چاہیے:
ویکسین شدہ افراد کو بھی ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ COVID-19 ویکسینیں آپ میں مثبت ٹیسٹ کا سبب نہیں بن سکتیں۔
اپنی اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی COVID-19 سے حفاظت کرنے کا بہتریں طریقہ ویکسین لگوانا ہے۔
اگر آپ کو ویکسین نہیں لگی ہے تو ہر روز چند اقدامات کر کے NYC میں COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سب سے اہم یہ ہے کہ، تمام عوامی مقامات پر، چار دیواری سے باہر اور اندر، ماسک پہنیں۔
COVID-19: پھیلاؤ کو روکنے کے متعلق پام کارڈ (PDF)
شدید بیماری کا مطلب یہ ہے کہ COVID-19 میں مبتلا شخص کو ہسپتال میں داخل ہونے، سانس لینے میں مدد کے لیے انتہائی نگہداشت یا وینٹیلیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، حتیٰ کہ ان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ شدید بیماری کے زیادہ خطرے سے دوچار افراد کو اپنی صحت کی نگرانی کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ COVID-19 سے شدید بیماری کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے، جبکہ ضعیف لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
جو لوگ دورانِ حمل COVID-19 میں مبتلا ہوجاتے ہیں ان کے COVID-19 سے شدید بیمار پڑنے یا فوت ہو جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ شدید بیماری میں ہسپتال میں داخل کیا جانا، انتہائی نگہداشت یا وینٹیلیٹر کی ضرورت پڑنا شامل ہو سکتا ہے۔
COVID-19 کی ویکسینیشن 5 سال یا زائد عمر کے تمام افراد کے لیے تجویز کی جاتی ہے، بشمول جو لوگ حمل سے ہیں، حال میں حمل ہوا ہے، چھاتی سے دودھ پلا رہے ہیں یا حمل سے ہونا چاہتے ہیں۔ دوران حمل COVID-19 کی ویکسین لگوانے کے فوائد کا پلڑا کسی بھی معلوم ممکنہ خطرات کے مقابلے میں بھاری ہے۔
حمل کے دوران یا بعد اپنی نگہداشت صحت کی اپوائنٹمنٹس کو نہ چھوڑیں۔ اگر زچگی کے دوران آپ بیمار ہوں یا آپ میں COVID-19 کی علامات ہوں تو اپنی آمد سے پہلے اپنی زچگی کی متعلقہ سہولت گاہ سے رابطہ کریں۔
COVID-19 کا علاج 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر اس فرد کے لیے دستیاب ہے جس کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔ علاج مفت ہے اور اسے 24 گھنٹے کے اندر آپ کے گھر فراہم کیا جا سکتا ہے۔ یہ علاج علامات کو کم کر سکتے ہیں اور آپ کو ہسپتال میں داخل ہونے سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ہمارا پیج علاج ملاحظہ کریں۔
COVID-19 کی عالمگیر وباء نیو یارک کے باشندوں میں تناؤ، تھکاوٹ اور بے چینی کا باعث بنی ہے۔ جبکہ آپ اپنی صحت اور کمیونٹی کا تحفظ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں، اپنی ذہنی صحت کا تحفظ کرنا اور اپنے الکحل اور نشہ آور مادے کے استعمال پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔
آپ کو نبردآزما ہونے میں مدد دینے کے لیے ٹولز اور معاونت دستیاب ہیں۔
کسی تربیت یافتہ پیشہ ور فرد سے بات کرنے کے لیے جو نگہداشت کے لیے معاونت اور حوالہ جات فراہم کر سکتے ہوں، NYC Well یا NY پراجیکٹ ہوپ سے رابطہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے ہمارا پیج ذہنی صحت اور نشہ آور مادے کا استعمال ملاحظہ کریں۔