آپ کی زبان میں وسائل

نیو یارک شہر کے محکمۂ تحفظ ماحولیات (Department of Environmental Protection, DEP) کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ ہمارا مقصد اعلیٰ معیار کے پینے کے پانی کی فراہمی، ضائع شدہ اور برساتی پانی کا نظم، اور ہوائی شور، اور نقصان دہ اجزاء کی آلودگی کو کم کرنے کے ذریعے نیو یارک میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ماحول میں بہتری لانا اور عوامی صحت کا تحفظ ہے۔ اس ویب سائٹ پر موجود زیادہ تر مواد انگریزی میں ہے۔ یہ صفحہ یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کرے گا کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود مواد اور اجزاء کو اپنی زبان میں کیسے دیکھنا ہے۔

اگر آپ کے کوئی سوالات، تبصرے، یا خدشات ہیں، تو براہِ کرم 311 پر کال کریں۔

Google Translate استعمال کرنا

Google Translate کے فنکشن کو استعمال کرتے ہوئے DEP ویب سائٹ کو ایک ڈیسک ٹاپ ڈیوائس کی مدد سے چلانا:

  1. دستیاب زبانوں کی فہرست دیکھنے کے لیے کسی بھی صفحے سے، اپنی اسکرین کے دائیں طرف کے بالائی کونے میں Translate پر کلک کریں۔ اپنی زبان کو منتخب کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔
  2. ویب صفحے کا متن تبدیل ہو جائے گا، لیکن کچھ گرافکس اور تصاویر تبدیل نہیں ہوں گی۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ Google Translate فنکشن ایک خود کار کمپیوٹر ترجمہ ہے جو کہ ہماری ویب سائٹ کے اصل مواد کے صرف قریب قریب ہے۔ DEP Google Translate کے ذریعے ترجموں کی درستگی کی کوئی ضمانت نہیں دیتا۔

دستاویز کا پورٹل استعمال کرنا

ان دستاویزات (مثلاً PDFs) کو دیکھنے کے لیے جو کہ پیشہ ورانہ طور پر آپ کی زبان میں ترجمہ کر دی گئی ہوں، آپ ہمارے دستاویز کے پورٹل کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ دستاویز کے پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے:

  1. دستاویز کے پورٹل کے ویب صفحے پر جائیں۔
  2. اس صفحے کے بالائی حصے کی طرف، Language کے لیبل والی ڈراپ ڈاؤن فہرست پر جائیں۔ دستیاب زبانوں کی فہرست کو دیکھنے کے لیے باکس کے اندر کلک کریں۔ اپنی زبان کے لیے اسکرول کریں اور اسے منتخب کریں۔
  3. Submit کے بٹن پر کلک کریں۔
  4. تمام تر دستاویزات جو آپ کی زبان میں ترجمہ کی جا چکی ہیں وہ نتائج کے طور پر سامنے آ جائیں گی۔
  5. ہر نتیجے کے لیے، اپنے براؤزر میں دستاویز کو دیکھنے کے لیے اپنی زبان سے متعلق ہائپر لنک پر کلک کریں۔